سب سے زیادہ بولی الال کے نہال کو لگائی گئی جس کو کراولی وارےئرس نے ایک لاکھ پچیس ہزار میں خریدا ۔ دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی کے آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائڈرس کے لیے کھیلنے والے کے سی کیری اپّا ہیں جس کو نارتن شائن نے ایک لاکھ پندرہ ہزار میں خریدا۔ اس کے علاوہ کئی کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس کو مختلف ٹیم کے مالکان نے اپنی ٹیموں کا حصہ بنایا ۔ بھٹکل تعلقہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیو ں میں لائن ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے نعمت اللہ موٹیا کوخوشی سوپر کنگ کے مالک بت منتخب کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔مون اسٹارکے بہترین آل راؤنڈر نصراللہ عسکری کوخوشی سوپر کنگ نے پچپن ہزارروپئے میں خریدا ۔ اس کے علاوہ اسداللہ کے کھلاڑی رتیش کو بیڈرابلس نے اڑتیس ہزار میں ، الوفا مرڈیشور کے کھلاڑی حسنین رضا کو خوشی سوپر کنگ نے چھ ہزار میں ، انفا کے کھلاڑی معتصم فقیہ احمدا کو اوشین شارک نے چار ہزار میں اور اسداللہ کے اسجد حیدر کو بیڈرا بلس نے دو ہزار پانچ سو روپئے میں خریدا ہے۔ بھٹکل کے کرکٹ شائقین نے مذکورہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے او رامید ظاہر کی ہے کہ وہ ایم پی ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کا نام روشن کریں گے۔
بنک میں ڈکیتی واردات کا معاملہ
ایک ملزم گرفتار ، پولیس نے مشتبہ اہم ملزم کا امکانی خاکہ جاری کردیا ۔
کاسرگوڈ 30؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ضلع کے چاوتور علاقے میں واقع وجایا بنک میں ہوئی ڈکیتی واردات کے سلسلہ میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور مشتبہ ملزمین کے دو امکانی خاکے جاری کردئیے ہیں۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت یوسف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس نے مشتبہ ملزم اسماعیل نامی شخص کو اپنی عمارت کا ایک کمرہ کرایہ پر دیا تھا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے اہم تفصیلات حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ تین روز قبل چاوتّور علاقے میں واقع وجایا بنک میں نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی واردات انجام دی تھی جس میں دو کروڑ پچانوے لاکھ اور 19.75کلو سونا لے کر لٹیرے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کہا جارہا ہے کہ اسماعیل نامی شخص پر پولیس کو شبہ ہے جو مذکورہ عمارت میں ایک کرایہ کے مکان میں دیگر چار مزدوروں کے ساتھ رہا کرتا تھا۔ اسماعیل اب ریاست سے فرار ہے اوروہ ملیالم کے علاوہ کنڑا اور ہندی زبان بھی جانتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمرہ کرایہ پر لیتے وقت جو ضروری کاغذات جمع کرائے گئے تھے وہ جعلی ہیں اور اس نے یہ کہہ کہ وہ کاغذات عمارت کے مالک کے حوالے کیے تھے کہ یہ کاغذات بیوی کے ایک قریبی رشتہ دار کے ہیں۔ تین ماہ قبل اس نے یہ کمرہ یہ کہہ کہ کرایہ پر لیا تھا کہ کہ وہ جوتے ، چپل اور فینسٹی اسٹور کی ایک دکان کھولنے جارہا ہے او راس کے لیے ریاست کے باہر سے چار مزدور بھی اپنے ساتھ لے آیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ کمرہ بنک کے اسٹرونگ روم کے ٹھیک نیچے ہی واقع ہے۔ لٹیرے بنک کے فرش کو سوراخ بناکر اندر داخل ہوئے اور واردات انجام دی۔بتا یا جارہا ہے کہ اسماعیل شروع ہی سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کیا کرتا تھا۔ واردات انجام دئیے گئے بنک میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگایا گیا ہے البتہ سامنے واقع بنک کی پرانی شاخ میں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے جس سے پولیس کو تحقیقات میں مدد مل سکتی ہے ۔ ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے بعد لوٹتے وقت کی تصویریں صاف نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات میں پریشانیوں کا سامانا کرنا پڑسکتا ہے۔ تحقیقات کا دائرہ ریاست سے باہر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
منگلور : اے ٹی ایم مشین کے کمرے کا دروازہ ٹوٹا ہوا ملا
کمرے میں خون کے نشانات بھی پائے گئے
منگلور 30؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) کے ایس آر ٹی ایس بس اڈے پر واقع آئی ڈی بی آئی بنک کے اے ٹی ایم مشین رکھے کمرے کا دروازہ ٹوٹ جانے اور وہاں خون کے نشانات پائے جانے کی وجہ سے کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ مذکورہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خریدار روپئے نکالنے کے لیے مشین والے کمرے میں داخل ہوا تو دروازہ ٹوٹا ہوا تھا او رجگہ جگہ شیشے کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔کمرے میں خون کے نشانات پائے گئے۔خریدار نے فوری طور پرکے ایس آرٹی سی سیکوریٹی گارڈ کو واقعہ سے آگاہ کیا ۔ کہا جارہا ہے کہ دروازہ ہوا بند ہونے کی وجہ سے ٹوٹا ہے لیکن کمرے کے اندر پائے گئے خون کے نشانات سے کئی سارے شکوک اور شبہات پید ا ہوئے ہیں۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے ایک گھنٹہ تک بھی متعلقہ بنک کا اہلکار جائے واقعہ پر نہیں پہنچا ۔ برکے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا کے بند ہونے کی وجہ سے مذکورہ واقعہ سامنے آیا ہے لیکن وہ دوسری جانب سے بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ کمرہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی نے دورازہ کھولتے ہی دروازہ ٹوٹ کر گرگیا اور شیشے کے ایک ٹکڑا اس کے جسم کو لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا اور اسی کے خون کے نشانات ہوسکتے ہیں۔ پولیس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔
مچھلیوں سے لدی دو لاریوں کے مابین تصادم
ڈرائیور شدید زخمی ، ڈیزل رسنے سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس
بیندور 30؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) مچھلیوں سے لدی دو لاریوں کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی واردات اپنداکے قریب پیش منگل کی رات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنداپور جانے والی لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے سڑک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں لاریاں ایک دوسرے سے ٹکراگئی اور ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ قریب میں واقع بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ایک لاری سے ڈیزل رسنے لگا جس سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس دیکھا گیا۔ حادثہ کی وجہ سے قریب ایک گھنٹہ ٹرافک کا نظام درہم برہم رہا۔ مقامی لوگوں کی نے بڑی کوششوں کے بعد لاری میں پھنسے ڈرائیو رکو باہر نکالنے کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
وینکٹاپور میں سات فٹ لمبا اژدہا دھر لیا گیا
بھٹکل 30؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) شہر کے وینکٹاپور علاقے میں لکشمی وینکٹیش مندر کے قریب چند نوجوانوں نے سات فٹ اژدہا دھر لیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق اژدہا لکڑیوں کے ایک ڈھیر سے بڑی کوششوں کے بعد دھر لیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اژدہے کو دھرنے میں مصباح الحق اور وسیم برماور پیش پیش تھے۔ ملحوظ رہے کہ کچھ دن قبل بھی شہر میں چند نوجوانوں کی کوششوں سے ایک اژدہے کو دھر لیا گیا تھا۔
Share this post
