بھٹکل کے مشاد رکن الدین نے آئی پی سی سی امتحان میں نمایاں نمبرات سے درج کی کامیابی

بھٹکل /نئی دہلی 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) شہرِ بھٹکل سے تعلق رکھنے وال مشاد رکن الدین نامی طالب علم نے دہلی میں منعقدہ آئی پی سی سی امتحان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ فکروخبرکو موصولہ اطلاعات کے مطابق میپس کالج سے تعلق رکھنے والے اڑتالیس طلباء نے پہلے گروپ میں کامیابی درج کی ہے ، اسی طرح دوسرے گروپ میں مشاد رکن الدین نے پہلی مرتبہ ہی کامیابی درج کرتے ہوئے بھٹکل اور پورے ضلع اترکنڑا کا نام روشن کیا ہے۔ ادارہ فکروخبر بھٹکل مشاد رکن الدین کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی خدمت میں مبارکبادی کا پیغام پیش کرتا ہے۔

Share this post

Loading...