اے سی ایف اور آر ایف او سمیت بیس افسران کے خلاف معاملہ درج
بھٹکل 27؍ مارچ 2019(فکروخبر /ذرائع) منکی کے قریب بیڈکور نامی جگہ پر پکنک منانے گئے شہر کے دو نوجوانوں کی بری طرح پٹائی کرنے کے الزام میں بھٹکل سب ڈویژن ایف سی ایف اور آر ایف او کے سمیت بیس فاریسٹ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ الزامات کے تحت منکی پولیس تھانہ میں دفعہ 143،147،149،341،324،504،506، کے تحت اے سی ایف بالا چندرا ، آر ایف او شنکر گوڑا ، منکی آر ایف او سنتوش ، روی سمیت کل بیس افسران کے خلاف معاملات درج کیے گئے ہیں ۔
شکایت کنندہ عمیر سعید رکن الدین کا کہنا ہے کہ بیڈکور نامی علاقہ میں رات کے اوقات میں پکنک منانے کے بعد وہ اپنے دوست کے ساتھ بھٹکل لوٹ رہے تھے کہ فاریسٹ افسران نے انہیں جانور کے شکار کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ عمیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھرڈ ڈگری ٹارچر کرتے ہوئے غلط طریقہ پر ہراساں کیا گیا ۔
منگلورو اسپتال میں اپنا علاج کرنے کے دوران عمیر نے وارتا بھارتی کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہماری تصویریں ان جانوروں کے ساتھ لی گئیں جنہیں کسی نے شکار کیا تھا۔ اور کسٹڈی میں دن بھر ہمیں اذیتیں دی گئیں ، اس نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بری طرح پیٹا گیا اور ہمیں دھمکیاں دی گئیں کہ ہم نے شکار کے تعلق سے معلومات فراہم نہیں کرائی تو ہماری شرمگاہوں پر اسڈ ڈال دیا جائے گا۔ افسران میں سے شنکر گوڑا نامی افسر نے ہمیں دھمکیاں دینے کے لیے اپنی پستول کا بھی استعمال کیا۔ اس نے تکالیف کا تذکرہ کرتے ہوئے افسران پر الزام لگایا کہ ہمیں مارنے کے لیے اسٹیل روڈ ، بمبو اسٹک ، ریوالور ، کرسیاں اور دیگر چیزیں استعمال کی گئیں۔
رات کے وقت دونوں ملزموں کو بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے دونوں کی صحت کے تعلق سے اطمینان بخش سرٹیفکٹ دے دی ۔ اس بات کو لے کر سماجی کارکن نثار رکن الدین آواز اٹھائی اور اسے ایک سازش کا حصہ قرار دیا۔
عمیر کا کہنا ہے کہ اسے اسپتال سے کاروار جیل منتقل کیا گیا جہاں افسران نے میری حالت دیکھتے ہوئے جیل میں بھرتی کرنے سے انکار کردیا لیکن فاریسٹ افسران نے جیل کے افسران کو اپنے اعتماد میں لیتے ہوئے جیل میں بھرتی کیا گیا ۔ دوسری روز ہمیں کاروار ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کی بات کہ۔
گرفتاری کے ایک ہفتہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے عمیر میڈیکل جانچ کے لیے بھٹکل تعلقہ اسپتال گیا جہاں اسے منگلورو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ منگلورو میں علاج کے بعد 24مارچ کو ایف آئی آئی درج کیا گیا ہے۔
عمیر کے اہلِ خانہ اور دوستوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے انہیں برخواست کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع : وارتا بھارتی
Share this post
