بھٹکل 10؍ مارچ 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق صدر اور سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے والے جناب امتیاز ادیاور کے فرزند جناب اہاب ادیاور این ڈی ٹی وی کے نیوز ڈیسٹ اسوسی ایٹ منتخب ہوئے ہیں۔ یہ خبر نہ صرف قومِ نوئط اوراہلیانِ بھٹکل کے لیے بلکہ پوری ساحلی پٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
جناب اہاب ادیاور نے فکروخبر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی خدمات این ڈی ٹی وی کو پیش کرنے کے لیے پہلے مرحلہ میں آن لائن انٹرویو دیا تھا، اس کے بعد فون پر بھی ان سے کچھ سوالات کیے گئیاور کچھ دن قبل انہیں یہ خوشخبری ملی کہ این ڈی ٹی وی میں ان کا انتخاب بطورِ نیوز ڈیسک اسوسی ایٹ کے ہوا ہے اور کل بروز منگل سے این ٹی وی کے لیے اپنی خدمات بھی شروع کرچکے ہیں۔
اپنے تعلیمی مراحل کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بی بی اے کی تعلیم انجمن حامئی مسلمین بھٹکل سے حاصل کی ، اس کے بعد ماسٹر ان کیمونیکیشن اینڈ جرنیلزم ممبئی یونیورسٹی سے کیا، جس کے بعد نیو دہلی کی مشہور یونیورسٹی اندرا گاندھی میں داخلہ لیا اور وہاں سے ماسٹران سوشیالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ کچھ مدت انہوں نے اکنامک ٹائمس کے لیے بھی کام کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ این ٹی وی کی جانب سے انہیں دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ پارلیمنٹری پروسیڈنگ کور کرنے کی ذمہ داری بھی دی ہے۔
فکروخبر بھٹکل جناب اہاب ادیاورکی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے اور ان سے قوم وملت کی خدمت کا کام لے۔ آمین
Share this post
