بھٹکل 17 مئی 2023 (فکرو خبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے جناب امیر صدیق صاحب کو ریور سائیڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی جانب سے آج بہترین استاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فکرو خبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اس یونیورسٹی کے تین سو اساتذہ میں سے پانچ اساتذہ بہترین استاد ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جن میں سے ایک جناب امیر ابن ابراہیم صدیق صاحب بھی ہیں۔
موصوف ڈاکٹر حکیم عبداللہ صاحب کے نواسے اور جناب ایس ایم سید الیاس صاحب کے داماد ہیں اور اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ بھی کررہے ہیں۔
فکرو خبر کے ایڈیٹر انچیف سید ہاشم نظام ایس ایم ندوی اور جملہ ٹرسٹیان و عملہ نے جناب امیر صدیق صاحب ، ان کے والد محترم جناب ابراہیم صدیق صاحب اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مزید ترقیوں سے ہم کنار فرمائے۔ آمین
Share this post
