بھٹکل کے عاکف گوائی کا بڑا کارنامہ ، دو مریضوں کو منگلور لے جاتے وقت ایمبولنس ڈرائیور کو پڑا دل کا دورہ ، عاکف نے خود ایمبولنس چلاکر تین مریضوں کو پہنچایا منگلور

بھٹکل 12؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) شہر کے محی الدین اسٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عاکف گوائی نامی نوجوان نے آج ایک ایسا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جس کی ہر طرف سے ستائش ہورہی ہے۔ اس کی طرف سے بر وقت اٹھائے جانے والے اقدام سے تین افراد کو بروقت علاج مل سکا اور تینوں کی حالت ابھی بہتر بتائی جارہی ہے۔

فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جناب ظہیر اور سمیع اللہ نے بتایا کہ عاکف ابن ابومحمد گوائی دو کورونا مریضوں کو فیڈریشن کی الحاج محی الدین منیری ایمبولنس کے ذریعہ منگلورو لے جارہا تھا۔ کنداپور سے آگے نکلنے کے  کچھ ہی دیر بعد ایمبولنس کے ڈرائیور لاڈ مشتاق کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اس کی حالت بھی خراب ہوگئی۔ اس وقت عاکف تینوں مریضوں کا خیال  رکھتے ہوئے اپنی ہوشمندی کا ثبوت پیش کیا۔ اس نے فوری طور پر خود ایمبولنس چلاکر منگلور جانے کا فیصلہ کیا اور تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں کامیاب رہا۔

عاکف کے اس کام کی ہر طرف سے سراہنا کی جارہی ہے اور اسے ہر طرف سے مبارکبادی کے پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عاکف گوائی سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والا نوجوان ہے۔ سڑک حادثات کے موقع پر یا کسی بھی طرح کے حادثات کے مواقع پر خود کو سماجی کاموں کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیتا ہے۔ اس سے قبل بھی اس کے کئی ایک سماجی کاموں کی عوام سراہنا کرچکی ہے۔

Share this post

Loading...