بھٹکل کے نو کورونا مریض صحتیاب ہوکر پہنچے بھٹکل

بھٹکل 28 مئ 2020 ( فکر وخبر نیوز) شہر سے تعلق رکھنے والے کورونا مریض الحمدللہ بڑی تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہے ہیں۔ آج بروز جمعرات کاروار میں زیر علاج افراد میں سے نو افراد بھٹکل پہنچے۔

آج صحتیاب ہونے والوں میں 75 سالہ خاتون اور چار سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر اسپتال میں ایک مختصر سی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹروں نے مریضوں کو الوداع کہا اور مریضوں نے بھی ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ منگلورو کے نیورو اسپتال سے رابطہ میں آنے والے جملہ مریض اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Share this post

Loading...