بھٹکل 19؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) شہر کے مخدوم کالونی سے تعلق رکھنےو الے پانچ نوجوانوں نے سائیکل کے ذریعہ 120 کلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے ایک مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
شاہین مخدوم کے ذمہ دار جناب اسماعیل امشاد نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم کالونی سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان محمد شفیع ابن محی الدین خطالی ، محمد ضمان ابن ضرار ، محمد معاذ ابن عبدالمناف ، محمد معاویہ ابن عبدالمناف اور ذکوان ابن محمد سلیم نے 120 کلو میٹر کا سفر سائیکل کے ذریعہ طئے کرتے ہوئے نوجوانوں کو ایک پیغام دیا ہے۔ ان کے مطابق آج کے دور میں نوجوان کھیل کود اور دیگر جسمانی ورزش سے بالکل دور ہورہے ہیں۔ ہر کوئی موبائل اور آن لائن کی دنیا میں مصروف ہے۔ ایسے میں ان نوجوانوں نے کچھ الگ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے نوجوانوں کے ذہن کو دوسری چیزوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی ہے۔
ان میں سے ایک لڑکے نے فکروخبر کو بتایا کہ وہ صبح سات بجے کے قریب بھٹکل سے تراسی کے لیے روانہ ہوئے۔ درمیان میں دو جگہوں پر انہوں نے کچھ آرام کیا ۔ تراسی پہنچنے کے بعد جب انہوں نے کنداپور کی دوری معلوم کی تو انہیں بتایا کہ یہاں سے کنداپور صرف 12 کلومیٹر دور ہے۔ اس لیے انہوں نے کنداپور تک جانے کا فیصلہ کیا۔ درمیان میں بارش کی وجہ سے کچھ پریشانی ضرور ہوئی۔ ایک سائکل کا ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے بھی کچھ دیر لگی اور سورج غروب ہونے کے دس منٹ بعد یہ لوگ بعافیت بھٹکل پہنچ گئے۔
Share this post
