محکمۂ جنگلات،آبپاشی اور میڈیکل کے افسران پربھٹکل رکن اسمبلی کی پھٹکار

تو رکن اسمبلی مشتعل ہوکر کہنے لگے کہ تو پھر غرباء کیوں اس سلسلہ میں جھوٹ بول رہے کہ ۔ اس موقع پر کئی مسائل کے سلسلہ میں ملی شکایت پر رکن اسمبلی اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے دورمیں نہیں چلے گا۔ رکن اسمبلی سب سے زیادہ سرکاری فنڈمیں ہیرا پھیری کرنے والے محکمہ آبپاشی کے افسران اورپنچایت افسر پر اس وجہ سے ناراض ہورہے تھے کہ اس نے کے ڈی پی اجلاس کے ذیل میں آنے والے تمام 45محکمہ کے افسران کو میٹنگ کے سلسلہ میں آگاہی لیٹر نہیں بھیجا۔ جس کی بناپر کے ڈی پی میٹنگ میں تمام محکمہ کے افسران نظر نہیں آرہے تھے۔ سوال پر سوال کئے جانے پر پنچایت افسر بگلیں جھانکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ اسی طرح رکن اسمبلی نے ایس سی ایس ٹی (پسماندہ طبقات) کے لیے جار ی ہونے والی اسکیموں کے سلسلہ متعلقہ افسران سے پوری جانکاری لیتے ہوئے اسکیموں کو لاگو نہ کرنے کے سلسلہ میں سخت سست سنایا۔ جس میں گنگا کلیان منصوبہ، ذات پات کی سرٹیفکٹ کے دینے میں ہیرا پھیری، ماہانہ وظائف ، اور سرکاری اسکول میں غریب بچوں کو دی جانے والے ظہرانے کی اسکیم کی بھی قابلِ ذکر ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر بجلی کٹوتی پر بھی بحث کی گئی اور رکن اسمبلی یہ کہتے ہوئے متعلقہ افسران کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ اس سلسلہ میں کوتاہی برت رہے ہیں۔

Share this post

Loading...