بھٹکل : کشتی سے مچھلی خالی کرنے کے دوران پیر پھسل کر ایک شخص پانی میں گرگیا ، تلاش جاری

بھٹکل 26؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) شہر کے بندرگاہ پر ایک کشتی سے مچھلی خالی کرنے کے دوران پیر پھسل کر ایک شخص کے پانی میں گرکر لاپتہ ہونے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق وائی یو پترا نامی کشتی صبح چار بجے مچھلی شکار کے لیے گئی ہوئی تھی۔ آج رات ساڑھے سات بجے وہ بندرگاہ پہنچی۔ کشتی سے مچھلی خالی کرنے کے دوران ایک شخص پیرپھسل کر پانی میں گرگیا جس کی شناخت کرشنا منجوناتھ مقیم بندر گاہ علاقہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔خبر لکھے جانے تک اس شخص کی تلاش جاری تھی اور کئی افراد پانی میں اس کی تلاش کے لیے اترنے کے باوجود کہیں اس پتہ نہیں چلا تھا۔ فی الحال اس کی تلاش جاری ہے۔

Share this post

Loading...