مسقط/بھٹکل 24؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی تاریخ کی سب سے کم سن چھ سالہ حافظہ قرآن حفیہ بنت مولانا عمر سلیم عسکری ندوی کو بھٹکل مسلم اسوسی ایشن مسقط کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔
حافظہ حفیہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی نشست میں مولانا شمشاد صاحب قاسمی نے ختمِ قرآن کرایا۔ جس کے بعد انہیں جماعت اور اس موقع پر موجود حاضرین کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔
مولانا شمشاد صاحب قاسمی نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا انسان کے عزت ومقام کے لیے یہی بات کافی ہے کہ اس نے قرآن کے اس عظیم پیغام کو اٹھایا ہے۔ ماشاء اللہ اس بچی نے کم سنی میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے جو نہ صرف بچی اور اس کے والدین بلکہ اس خطہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بچی کے والدین بھی اس نعمت سے سرفراز ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر جماعت کے صدر جناب محمد قمر مرچنٹ اور دیگر ذمہ داران سمیت عام ممبران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ مولانا عمر سلیم بن زکریا عسکری ندوی کی دختر حفیہ نے گیارہ ماہ کی قلیل مدت میں مسقط کے سیب میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر شوپا نے بھٹکل کے ننھے حافظ ہونے کا اعزاز پایا تھا اور اب حفیہ بنت عمر سلیم عکسری ندوی نے بھٹکل کی ننھی حافظہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
بھٹکل کی تاریخ میں قرآن کریم کا ایک اور معجزہ ، چھ سالہ بچہ محمد ابن مناظر حسن شوپا بنا حافظِ قرآن
Share this post
