بھٹکل 20؍ جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) اہم شاہراہ کے کنارے غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کچرہ پھینک کرگندگی پھیلانے والوں کے خلاف اب کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔
اہم شاہراہ ہوٹل یمّیس کے قریب ایک شخص کو کچرہ پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
کئی مرتبہ پنچایت اور میونسپل کی جانب سے اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے باوجود بعض لوگ جہاں جی چاہے کچرہ پھینک کر چلے جاتے ہیں اور اپنی غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر کچرہ پھینکنے والے نت نئی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔
آج جالی پٹن پنچایت کے ہیتھ آفیسر ونائک نے ایک شخص کو کچرہ پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور اسی کے ہاتھوں پھینکا گیا کچرہ نکالا۔
ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ہیلتھ آفیسر کے اس اقدام کی سراہنا کی جارہی ہے اور مانا جارہا ہے کہ غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کرنے والوں کے خلاف ایسے ہی کارروائی ہوتی رہی تو اس طرح کے لوگ لبِ سڑک کچرہ پھینکنے سے احتراز کریں گے۔
Share this post
