بھٹکل کبڈی لیگ مقابلہ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی (مزید اہم ترین خبریں )

سب سے زیادہ پوائنٹ پر خریدے جانے والے کھلاڑی لائن اسپورٹس سینٹر کے نعمت اللہ موٹیا رہے جس کو نائٹ رائڈرس نے 168پوائنٹس میں خریدا ۔ دوسرے نمبر پر پرشورام کے دیپک رہے جس کو 153پوائنٹس میں ان بلس نے خریدا۔ تیسرے نمبر پر پردیب نائک کو فش انڈیا ٹیم نے 124پوائنٹس میں خریدا جبکہ بوم بوم سلور نے لائن اسپورٹس سنٹر کے ذوالقرنین کو 100پوائنٹس میں خریدا۔۔ اسٹیج پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران موجود تھے۔ 

فیس بک دوست نے کیا لڑکی کا ریپ؟؟

معاملہ درج: لڑکا گرفتار

اڈپی 16؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بذریعہ (سوشیل میڈیا)فیس بک جان پہچان بڑھاکر دوستی اور محبت کے جال میں پھنسا کر ایک دوست کی جانب سے ایک نجی پرائمری کالج کی طالبہ کی آبروریزی کئے جانے کی واردات کل دوپہر ہری یڈکا پولیس تھانہ حدود کے ایک جنگل میں پیش آئی ہے ، جب کہ اس معاملہ میں ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے پولس عدالتی حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی یوسی میں زیر تعلیم ایک طالبہ کو گذشتہ ماہ بذریعہ فیس بک کیرلا سے تعلق رکھنے والے ہریش نامی شخص (23) سے جان پہچان ہوئی اور اس طرح فیس بک سے ہوتے ہوئے دوستی موبائل فون پیغام تک پہنچ گئی۔ موبائل کی گفت و شنید بعد میں ملاقات میں بدل گئی ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق دونوں اپنی مرضی سے ملاقات کررہے تھے اور کل بھی ملزم نوجوان کے ساتھ وہ کارکلا میں ایک ساتھ جانے کے لیے بس پر سوار ہوئے مگر لڑکی کے بیان کے مطابق نوجوان نے بس کو ہری یڈکا میں روک کر اسے جنگل کی جانب لے گیا۔ان کا پیچھا کررہے بعض شدت پسند گروپ نوجوان ان کی بیچ جنگل میں ناگزیر حالت میں دیکھ کر دونوں کو پولس کے حوالے کردیا۔ اب لڑکی نے نوجوان کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کرایا ہے پولس نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 


بچے کودس ہزار کی قیمت پر بیچنے کے بعد عورت نے اغوائی کا معاملہ درج کرادیا 

کنداپور 16؍ نومبر (فکروخبرنیوز) گنگولی پولیس تھانے میں ایک بچے کے گمشدگی کا کیس حل کرتے ہوئے پولس نے 24گھنٹے کے اندر معاملہ حل کرتے ہوئے یہ بات پتہ کرلی کہ بچے کے اغوائی کا معاملہ جھوٹا اور من گھڑت ہے ۔ اطلاع کے مطابق سنگیتا نامی عوت نے گنگولی پولیس تھانے میں اپنے بچے کے گمشدگی اور اغوائی کاکیس 11نومبر کو درج کرایا تھا ۔ذرائع کے مطابق کاسرکوڈ علاقے سے تعلق رکھنے والی یہ عورت گنگولی میں اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ مقیم تھی ، شوہر کے گھر والوں نے مزید گھر میں رہنے سے رکاوٹ پیداکردی جس کے بعد وہ ایک کرایہ کے مکان میں منتقل ہوگئی ۔ بعد میں پتہ چلا کہ سنگیتا اپنے بچے کو وینا اشوک نامی عورت کو دس ہزار روپئے میں بیچ دیا او رپھر گھر بدل کر کنداپور کے ایک گھر میں نوکرانی کی ملازمت کرنے لگی ، اس کا شوہر سوریا اس کے ان کاموں سے ناخوش تھااور اسی بات کو لے کر لفظی جھڑپ ہوا کرتی تھی ۔ جھگڑا بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچا کہ وہ شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ۔علیحدگی کی بات پر شوہر بچہ کو ساتھ لے جانے پر بضد رہا اور جو اب تک بچے کے سلسلہ میں بہانے کرتی رہی کہ بہن کے پاس موجود ہے ۔ حقیقت سامنے آنے کے ڈر سے بچہ کے گمشدگی کی جھوٹی رپورٹ پولس میں درج کرادی ۔ گنگولی پولیس نے معاملہ کی تحقیق شروع کرنے میں 24گھنٹے بعد پتہ چلا کہ جھوٹی رپورٹ درج کی گئی ۔ واضح رہے کہ بچہ اپنے پالنے والی ماں وینا اور اس کے شوہر کے ساتھ خوش ہے ۔ معاملہ عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ 

Share this post

Loading...