بھٹکل کے نوجوان کو آٹھ سال بعد عدالت نے قرار دیا بے قصور ، جیل سے رہا ہوکر پہنچا اپنے گھر

bhatkal, rashad shabandari, rashad bhatkal,

بھٹکل02؍ اپریل 2022(فکروخبرنیوز) بنگلورو سے حراست میں لیے گئے بھٹکل کے نوجوان رشاد شا بندری کو آٹھ سالوں بعد انصاف ملا ہے اور وہ بعافیت اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ عدالت نے اسے بے قصور قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔

اطلاعات کے مطابق 21 دسمبر 2013 کو انکولہ میں صنعت کار آر این نائک کے قتل کی واردات پیش آئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں 12 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک رشاد بھی تھا ۔ پولیس نے مارچ 2014 کو تحقیقات کے نام پر اسے بلایا اور بینگلورو سے کاروار منتقل کردیا تھا ۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ آر این نائک قتل معاملہ میں اسے ملزم بنایا گیا ہے حالانکہ اس سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

ان کے مطابق ان آٹھ سالوں کے دوران پہلے اس کی ماں انتقال کرگئی اوراس کے بعد والد بھی سفرِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے۔ اس دوران انہیں بہت ساری صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔ انہوں نے پدماوتی نامی وکیل کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے عدالت پر پورا بھروسہ تھا۔

محمد رشاد بھٹکل میں واقع اپنے گھر پہنچ چکے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔

Share this post

Loading...