بھٹکل سے تعلق رکھنے والامنگلور میں زیر علاج کرونا مریض روبہ صحت ہوکر آج بھٹکل پہنچا

بھٹکل 06/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) تعلقہ سے تعلق رکھنے والوں میں کرونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد جس طرح سے تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اب بھٹکل والوں کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ منگلورو کے وینلاک اسپتال میں زیر علاج بائیس سالہ نوجوان الحمدللہ روبہ صحت ہوگیا ہے اور اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ آج اسپتال کے ایمبولنس کے ذریعہ وہ بھٹکل پہنچا جہاں اسے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اب مزید اسے چودہ دنوں کے لیے کورائنٹائن کیا جائے گا۔ نوجوان کی صحت یاب ہونے پر بھٹکل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کاروار میں زیر علاج بھٹکل کے دیگر مریض بھی کرونا سے نجات حاصل کرکے جلد بھٹکل پہنچیں گے۔ 
    مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی مداخلت کے بعد نوجوان کو ایک نجی ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے کورائنٹائن کیا گیا ہے۔ دیگر کورائنٹائن میں جانے والے افراد کے تعلق سے مذکورہ ادارہ فکر مند ہیں اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ تینوں وقت کے کھانے کے انتظامات کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دیگر انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ کرونا سے لڑی جانے والی جنگ میں بھٹکل جلد ہی جیت حاصل کرلے گا۔ 

Share this post

Loading...