بھٹکل کا سترہ سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Bhatkal, zubair anas, kargede, Anjuman, Bhatkal Anjuman

بھٹکل 09 ستمبر 2022(فکرو خبر نیوز) شہر کے کارگیدے علاقے سے تعلق رکھنے والا زُبیر انس علی اکبرا ابن ارشاد علی اکبرا (17) تالاب میں غرق ہوکر جاں بحق ہوگیا ہے۔
آج بروز جمعہ دس بجے کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ یہ شرالی نیلکنٹا ہولوکی نامی جنگل میں واقع پچیس فٹ گہرے تالاب میں تیراکی کے لیے گیا ہوا تھا۔ اس نے اپنی پہلی چھلانگ لگائی اور اس کے بعد وہ نظر نہیں آیا۔ ساتھیوں نے جب اسے تلاش کیا تو ان کی کوششیں رائگاں گئیں ۔ اس کے بعد شہر کے ماہر تیراک وہاں پہنچے جن کی مدد سے اس کو تلاش کرنے میں مدد ملی۔ 
بتایا جارہا ہے کہ تالاب گہرا ہونے کی وجہ سے نوجوان کو تلاش کرنے میں دقتوں کا سامنا پڑا جس کے پیش نظر فائربریگیڈ عملہ کی بھی مدد لی گئی۔
مذکورہ نوجوان انجمن میں پی یو سی سال اول کا طالب علم ہے اور خبر ہے کہ آج بھی یہ نوجوان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ انجمن کالج گراؤنڈ پر بیٹ مینٹین کھیلنے کے لیے گیا تھا اور اس بعد تیراکی کے لیے شرالی نیلکنٹا ہولوکی پہنچا۔
ادھر سعودی عرب میں مقیم اس کے والد بھٹکل کے لیے نکل چکے ہیں۔ انشاء اللہ بعد فجر اس کی نماز جنازہ مسجد ملیہ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

Share this post

Loading...