وہ یہاں بھٹکل دورے کے موقع پر ان کے بھٹکل جے ڈی ایس کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ اجلاس سے بات کررہے تھے، اس موقع پر انہوں نے کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا مجھے آج سورب سے نکلنے میں تاخیرصرف اس لئے ہوئی کے ایک ہفتہ کے دوران وہاں تین افراد ہلاک ہوگئے، اور وہ کالرا مرض کی وجہ سے ہے،شہر میں قریب چالیس کے قریب ڈاکٹروں کی ضرور ت ہے مگر حکومت کی جانب سے صرف 9ڈاکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں، اسی طرح سرکاری اسکولوں میں ابھی تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی ضرورت ہے مگر اس کی تعیناتی نہیں ہورہی ہے ۔ یہ سب حکومت کی لاپرواہی اور غیر ذمہد ارانہ اقتدار کا نتیجہ ہے ۔ ملحوظ رہے کہ موصوف رکن اسمبلی یہاں بھٹکل کے نامدھاری سماج اور بنگارپا ابھیمانی سنگھا کی دعوت پر پہنچے تھے۔ ان کے اعزاز میں نامدھاری سماج نے اسرکیری کے کلیان منٹپ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا تھا جہاں موصوف رکن اسمبلی نے اپنے سماج سے مخاطب ہوئے، یاد رہے کہ اس سے قبل مدھو بنگارپا کا تعارف بھٹکل جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے پیش کیا اور استقبالیہ کلمات کے ساتھ ساتھ وہ پھر سے ایک بار انتخابات میں شکست کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جیتے یا ہاریں میں یہاں کا لیڈر ہوں ہر اعتبار سے انسانیت کی مدد کرنا اور فلاح و بہبودی کے کاموں حصہ لینا ہمارا منشاء ہے ، شہر بھٹکل میں کل پیش آئے معمولی حادثے اور اس کے بعد پیس میٹنگ کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں ایک ہیں اور ہمارا منشاء بھی ہے کہ ہندو مسلم سب ایک ہوکر شہر کی ترقی کے بارے میں سوچیں، اس اجلاس میں جے ڈی ایس کے کارکنان کے علاوہ میڈیا کے احباب موجود تھے۔
بھٹکل نوائط کالونی میدان میں تین منزلہ سرکاری ہائی اسکول تعمیر کرنے کا منصوبہ
بھٹکل 21اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بھٹکل نوائط کالونی میدان جہاں پر سرکاری پرائمری اسکول موجو د ہے ،سرکار نے اسی کے قریب ایک ہائی اسکول کے تعمیر کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اسکے لئے قریب 80لاکھ کا بجٹ بھی منظور ہوچکا ہے ، یہ ہائی اسکول کی عمارت تین منزلہ ہوگی اس کی تعمیراتی کارروائی کا آغاز چونکہ کل سے ہی ہونا ہے اسی لئے آج صبح بھومی پوجا کے بعد بھٹکل کے رکنِ اسمبلی منکال ویدیا کے ہاتھوں کھدائی کے ساتھ آغاز کردیا گیا ۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران میں ، جناب عبدالرقیب ایم جے، جالی پنچایت ممبر جناب عبدالرحیم وغیرہ نے بھی یکے بعد دیگر ے کھدائی کرتے ہوئے اس کارروائی میں حصہ لیا
Share this post
