بھٹکل 30 اگست 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) بھٹکل کی پہچان جاسمین کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان کو چھورہی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اڈپی میں اس کی قیمتیں بڑھ کر ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ عام زبان میں کٹ کے نام سے پہچانے والے ایک خاص پیمانے کے مطابق فی کٹ کی قیمت 1050روپئے ہے۔ ۔لاک ڈاؤن کے دوران پھول کی قیمت 40 روپے تک کم ہوچکی تھی اور جولائی کے آخر تک 850 روپے ہوگئی۔ یہ یوم آزادی کے بعد ایک بار پھر 550 روپے پر گر گیا اور 28 اگست تک 950 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔ اب اس کی قیمت ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
Share this post
