بھٹکل 10 جون 2023 (فکروخبر/پریس ریلیز)قرآنِ پاک کی خدمت کرنا ہر ایک مسلمان کے لیے بڑی سعادت کی بات ہے، اس کے لیے معہد امام حسن البنا بھٹکل کے زیر اہتمام جامعۃ الطیبات بھٹکل نے روز اول سے نسل نو کا انتخاب کیا اور خصوصًا کالج کی طالبات کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے اوراس کے لیے کالج واسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے حفظ قرآن کے کلاسس اور خواتین کے لیے تعلیم بالغات کادرجہ اور اسی طرح شعبہ فہم قرآن اور ہفتہ واری درس قرآن کا سلسلہ بھی جاری ہے،الحمد للہ ہر سال داخلہ لینے والی طالبات کی تعداد روز افزوں بڑھ رہی ہے، مزید اِس شوق و جذبے کو آگے بڑھانے اور جلا بخشنے اور قرآن کی افادیت کو عام کرنے کے لیے ہر سال سالانہ ثقافتی جلسہ منعقد کیا جاتا ہے جہاں خواتین کثیر تعداد میں جمع ہوتی ہیں اورہر سال کئی طالبات حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتی ہیں، اس سال جملہ19/ طالبات معہد سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کیں۔
امسال کا یہ جلسہ 6/ذی قعدہ 1444 ھ مطابق 5/جون 2023ء بروز پیر بعد نماز ظہر تین بجے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اورنعت رسول کے بعد مہتممہ جامعۃالطیبات نے جلسہ کی غرض وغایت بیان کی،اسی طرح جملہ حافظات نے قرآن کی چند آیات پڑھ کرسنائیں۔
اس جلسہ میں خصوصی طور پر مولانا خواجہ اکرمی ندوی مدنی (قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل اور مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی (صدر جمعیۃ الحفاظ بھٹکل) مدعو تھے، مولاناخواجہ صاحب اکرمی ندوی نے سینکڑوں مستورات سے قرآن کی اہمیت و افادیت پر خطاب فرمایا اور تلاوت قرآن پر مستورات کو ترغیب دلائی۔حضرت مولانا محمد صادق اکرمی ندوی دامت برکاتھم نے طالبات وحافظات اورجلسہ میں شریک مستورات کو نصائح کیں،اور امسال حافظ ہونے والی طالبات کی حفظ کی تکمیل کیں اور دعا فرمائی۔
جلسہ کے مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم (پرنسپل انجمن گرلز کالج بھٹکل) محترمہ زینت صاحبہ (پرنسپل جامعۃ الصالحات بھٹکل) اسٹیج پر رونق افروز تھیں،دوونوں مہمانان کرام نے طالبات و مستورات سے خطاب کیا،اختتام جلسہ سے پہلے حافظات کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے، اسی طرح معہد کی تمام معلمات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ جلسہ میں آئی ہوئیں خواتین کے لیے تواضع کا انتظام بھی کیا گیا تھا،مغرب کی اذان سے پہلے جلسہ اپنے اختتام کو پہونچا۔
امسال حافظ ہونے والی طالبات کے اسماء
1۔ طروب بنت عبدالمجید اسماعیلجی
2۔ افشاں ترنم بنت عبدالرحیم صاحب
3 ۔ نمرہ بنت اقبال مصباح
4۔ روضہ بنت مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی
5۔ نصوحہ بنت زکریا سہیل
6 ۔ فاطمہ بنت مولانا شعیب ائیکری ندوی
7 ۔ یسریٰ بنت حافظ محمد یاسر رکن الدین
8 ۔ صائمہ فردوس بنت پروفیسر محمد شفیع
9 ۔ شزا بنت شاکر حافظ
10 ۔ طیاب بنت ڈاکٹر آفتاب حاجی فقیہ
11 ۔ فاطمہ تعظیم بنت خورشیداحمد رکن الدین شپائی
12 ۔ خیر النساء بنت وصی اللہ ادیاور
13 ۔ منیٰ بنت شمیم ارمار
14 ۔ عفت بنت مولانامحمد عمران اکرمی
15 ۔ خدیجہ رائعہ بنت مظفر احمدجاکٹی
16 ۔ فاطمہ سمیدہ فاطمہ یس ایم
17 ۔ ازکی بنت ایوب سدی باپا
18 ۔ حفصہ بنت حسین شبیر رکن الدین
19 ۔ رابعہ نھیٰ بنت محمد محسن محتشم
Share this post
