بھٹکل 15؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) شہر میں آج سرکاری وغیر سرکاری اداروں ، مدارس اور اسکولوں میں پچھترویں یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزی تقریب تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) میں منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے پرچم کشائی کی۔ امسال کورونا کی وجہ سے احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے طلباء کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ جھنڈے کو سلامی دینے کے بعد مختصر سی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ایم ایل اے سنیل نائک اور دیگر محکمہ کے افسران اور ذمہ داران موجود تھے۔
شہر کے سب سے بڑے دینی مدرسہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جہاں اس کے رکنِ شوریٰ جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے پرچم کشائی کی۔ مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد نے شہیدوں کی قربانیوں کا تدکرہ کیا۔علی پبلک اسکول بھٹکل میں پرچم کشائی جناب عبدالحمید صاحب دامودی نے کی جس کے بعد مہتمم جامعہ اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے ہندوستان کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ بھٹکل انجمن ، میونسپل کونسل ، اور مختلف اسپورٹس سینٹروں کی جانب سے یومِ آزدای کی تقریبات منعقد کی گئی اور مجاہدینِ آزادی کو بہترین خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
Share this post
