بھٹکل 03؍ ستمبر2022(فکروخبرنیوز) جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں ‘‘ لاتحزن ان اللہ معنا’’ کے عنوان کے تحت ایک عوامی پروگرام آمنہ پیلس میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں امیر حلقہ کرناٹک ڈاکٹر سعد بیلگامی صاحب اور سکریٹری جناب طٰہٰ متین صاحب کے ساتھ ساتھ امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل واستاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور ملک کے موجودہ حالات اور سیرت النبی ﷺ کے عنوانات کے تحت اہم خطابات ہوں گے۔
اس بات کی جانکاری برز جمعرات دعوت سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ناظمِ علاقہ مولانا محمد سلیم عمری نے دی۔ مولانا نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات سے سبھی حضرات واقف ہے اور ان حالات میں جماعت اسلامی ہند مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتی کہ حالات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات اسی وقت بدل سکتے ہیں جب دین کی دعوت اور خدا کا پیغام اس کے بندوں تک پہنچایا جائے۔ مولانا نے مزید بتایا کہ مسلمانوں کو ایمان کی راہ پر قائم رکھنا جماعت کا اہم مقصد ہے اور مشکل حالات میں ایمان پر قائم رہنا اصل زندگی ہے۔
اس قبل انجینئر نذیر صاحب نے پروگرام کی تاریخ اور مقام کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹر کی رونمائی کی ۔
جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ذمہ داران نے جملہ احباب سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
Share this post
