شعرائے کرام کی خدمت میں : جماعت المسلمین بھٹکل کے دوروزہ ثقافتی پروگرام کے متعلق اہم اعلان

bhatkal,jamatul muslimeen bhatkal, bhatkal jamtul muslimeen, jamtul muslimeen do roza program,

بھٹکل 14؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری نے اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت المسلمین بھٹکل کی سنہری تاریخ سے عوام و خواص کو واقف کرانے اور ماضی میں اس کی بے لوث خدمات انجام دینے والے قضاۃ ، خطباء اور جماعت کے مرحوم صدرو، سکریٹریان، ٹرسٹیان اور محسنین کی خدمات سے نئی نسل کو واقف کرانے جیسے عظیم مقاصد کے پیشِ نظر ان شاء اللہ جنوری 2022ء میں منعقد ہونے والے پروگرام کے موقع پر ان شاء اللہ جماعت المسلمین کی تاریخ وخدمات اور اس کی محسن شخصیات کی سوانح حیات پر متشمل سوینیر کا اجراء بھی عمل میں آئے گا ، اس سوینیر میں جماعت کی اہمیت ، خدمات، تعارف یا اس کی مقتدر شخصیات کے متعلق اپنے منظوم تأثرات مرتب کرکے جلد از جلد دفتر جاعت المسلمین میں جمع فرمائیں ، ان شاء اللہ منتخب منظومات شائع بھی کیے جائیں گے اور حسبِ گنجائش اس کے جلسوں میں پڑھے بھی جائیں گے۔  

Share this post

Loading...