بھٹکل : جامع مسجد میں کل فجربعد ختمِ درسِ قرآن کی منعقد ہوگی تقریب

بھٹکل04؍ اگست 2024 (فکروخبرنیوز) شہر کی سب سے قدیم جامع مسجد بھٹکل میں ایک عرصہ سے بعدِ فجر درسِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مؤرخہ 29 محرم الحرام 1446 ہجری مطابق 5 اگست 2024 عیسوی بروز پیر بعد نمازِ فجر ختمِ درسِ قرآن کی نشست منعقد ہورہی ہے جس میں جمیع احباب سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ نے اپنے دورِ امامت و خطابت میں درسِ قرآن کے سلسلہ کا آغاز کیا تھا اور جماعت المسلمین بھٹکل کے تحت قائم شعبۂ تبلیغ کے ذریعہ شہر کی ہر مسجد میں درسِ قرآن کا سلسلہ شروع کرنے پر زور دیا تھا۔ مولانا نے متعدد مرتبہ ختمِ درسِ قرآن کیا۔ مولانا کی وفات کے بعد موجودہ امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے اس سلسلہ کو برقرار رکھا۔ اب مولانا عبدالعلیم صاحب ندوی کی طرف سے جاری ختمِ درسِ قرآن کی تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں سبھی حضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

Share this post

Loading...