بھٹکل( جالی) سمندر کی طغیانی میں تیزی

اور جدہ جالی سمیت تنگن گنڈی اور نستار تک سمندر کا ساحلی علاقہ ڈراؤنا روپ دھار چکا ہے ۔ آج صبح مقامی میڈیا کی ٹیم نے یہاں کا دورہ کیا ۔ موجوں کا زور پتھروں کے باڑھ کو پار کرتا ہوا کھیت اور بستیوں میں پھیلتا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جدہ جالی میں ساحلِ سمندر سے لگے پندرہ گھر ہیں جو کہ نائکناکیری کے نام سے مشہور ہے ۔ اگر موجوں کا زور یوں ہی چلتا رہا تو پھر لہروں کو بستی میں گھسنے دیر نہیں لگتی، ابرآلود آسمان اوردیوہیکل نما موجیں، سناٹے کے درمیاں اچانک لہروں کی گونج ایک عجیب منظر پیش کررہی ہیں۔ جوبھی ہو بھٹکل انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی نتظامات کرنے ہوں گے تاکہ ہنگامی حالات میں کسی بھی ناگہانی حادثے سے نمٹ سکے

Share this post

Loading...