بھٹکل 30؍ دسمبر 2021(فکروخبرنیوز) یہاں کے جلی پٹن پنچایت میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا آج اعلان ہوا۔ جیسے نتائج آتے چلے گئے تنظیم کے حمایت یافتہ امیدواروں کے چہرے کھلتے چلے گئے۔ ساتھ ہی ساتھ عوام نے بھی خوشیاں منانی شروع کردی کیوں کہ اس انتخابات میں جملہ 13 آزاد امیدواروں میں سے تنظیم کے حمایت یافتہ 12 امیدواروں نے شاندار جیت درج کی۔
اعلان شدہ نتائج کے مطابق کانگریس کو چار وارڈس میں جیت حاصل ہوئی ہے تو بی جے پی کو تین وارڈس میں۔ کل ملا کرانتخابات کے نتائج میں تنظیم کے حمایت یافتہ امیدواروں نے فوقیت حاصل کی۔
آج جیت درج کرنے والے اور بلا مقابلہ منتخب کرنے والے افراد کی فہرست کچھ اس طرح ہے۔
وارڈ نمبر 1: ایشور موگیر (کانگریس)
وارڈ نمبر 2: پدماوَتی،سُوبرَیا نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 3: رمیش مادھو نائک (کانگریس)
وارڈ نمبر 4: شاہینہ شیخ، (کانگریس)
وارڈ نمبر 5: ایئکری فرحانہ۔ (آزاد) (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 6: مصباح الحق۔(آزاد)
وارڈ نمبر 7: ارشاد بانو (آزاد) (بلا مقابلہ)
وارڈ نمبر 8: لِیلاوَتی گجانند اچاری (بی جے پی)
وارڈ نمبر 9: دَیا نند نائک (بی جے پی)
وارڈ نمبر 10: ناگراج نائک (آزاد)
وارڈ نمبر 11: رمیش ایرَیا گونڈا۔(کانگریس)
وارڈ نمبر 12: عمران لنکا۔آزاد (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 13: خطیب فاطمہ تنعیم ۔(آزاد)۔(بلا مقابلہ)
وارڈ نمبر 14: مومن شہناز بیگم (آزاد)
وارڈ نمبر 15: منیراحمد۔آزاد (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 16: آفشا قاضیا (آزاد) (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 17: بی بی شمیم۔(آزاد) (بلامقابلہ)
وارڈ نمبر 18: وسیم احمد منیگار۔(آزاد )
وارڈ نمبر 19: محمد توفیق بیری (آزاد)
وارڈ نمبر 20: عرفان احمد۔(آزاد)
یاد رہے کہ جالی پٹن پنچایت کے 27 دسمبر کو انتخابات عمل میں آئے تھے ۔ سدیندرا کالج میں آج صبح ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ امیدواروں کے درمیان مقابلہ کانٹے کا رہا۔
Share this post
