بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدام کی ضرورت

bhatkal, bhatkal jali pattan panchayat, jali pattan panchayt, azad nagar bhatkal, jali road bhatkal, water supply, water supply issue in bhatkal,

بھٹکل 19؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) ساحلی علاقوں میں بارش کی کمی کی وجہ سے ہر سال پانی کی کمی کا مسئلہ ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے۔

جالی پٹن پنچایت کی عوام کو گرمی  میں پانی کے لیے جدوجہد کرنا ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس مسئلہ کو حل کے لیے فنڈ کی کمی بھی ہے۔

کنڑا اخبار پرجاوانی کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں جل جیون مشن پراجیکٹ کے تحت گھر گھر پانی کا کنکشن ہے اور بڑی بڑی ٹنکیاں بھی تعمیر کی جارہی ہے جبکہ قصبہ میں پانی کی مستقل فراہمی ایک اہم مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے ابھی سروے اور گرانٹ جاری کرنے کے مرحلے طئے کرنے باقی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جالی پٹن پنچایت کو پینے کے پانی کی ایک مستقل اسکیم کی ضرورت ہے۔ یہاں کی آًبادی 19500  تھی ۔ جب یہ گرام پنچایت تھی تو 2005 میں جیک ویل سے یہاں پانی سپلائی کیا جاتا تھا  ، پٹن پنچایت میں اپگریڈ ہونے کے بعد پانی کی فراہمی کے لیے پمپ اور مشینیں تبدیل نہیں کی گئیں ہیں۔ اب پانی ذخیرہ کے لیے ٹنکی کی تعمیر اور پلاسٹک پائپ کو بھی تبدیل کیے جانے کی ضرورت ہے۔

جالی پٹن پنچایت کے ایک افسر کے مطابق گھر گھر پانی کی فراہمی کے لیے تقریباً 70 کروڑ روپئے کے فنڈ کی ضرورت ہے۔

فی الحال یہاں بھیما ندی سے پانی فراہم کی جارہا ہے۔ اگر ندی سوکھ جاتی ہے تو پھر پانی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ بھٹکل میونسپلٹی کے کاؤنسلر رگھوناتھ شیٹی کے مطابق ریاستی حکومت امرت 2.0 منصوبے کے تحت کڈونا کٹے ندی میں مٹی اور کچرا صاف کرنے کے لیے بھی فنڈ کی ضرورت ہے۔

محکمہ ڈرینیج اینڈ واٹر سپلائی کے ایکزیکٹیو انجینئر شیو رام نائک کا کہنا ہے کہ جالی اور منکی میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ایک سروے کیا جاچکا ہے اور منصوبے کو روبہ عمل لانے کے لیے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے توسط سے حکومت کو تجویز بھی پیش کی جاچکی ہے۔

Share this post

Loading...