بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں آج ہوئے انتخابات، 64.58 فیصد پولنگ ریکارڈ

بھٹکل27؍دسمبر2021(فکروخبرنیوز) آج جالی پٹن پنچایت کے انتخابات ہوئے جہاں 64.58 فیصد پولنگ ہوئی۔ 13 وارڈس کے لیے آج صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا۔ یہ سلسلہ شام پانچ بجے تک چلتا رہا۔ گرام پنچایت سے ترقی دیتے ہوئے پٹن پنچایت میں تبدیل ہونے کے بعد اس پنچایت میں دوسری مرتبہ پولنگ ہورہی ہے۔ 7 حلقوں پر اراکین کا انتخاب بلا مقابلہ ہوچکا ہے۔ بقیہ 13 پر 35 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں جن میں سے پانچ کو تنظیم نے اپنی حمایت دی ہے۔ 
پولنگ کے نتائج30 دسمبر کو منظر عام پر آئیں گے۔ 

 

Share this post

Loading...