بھٹکل16؍جنوری2024(فکروخبرنیوز) شہر کے جالی روڈ پر دیوی نگر سیکنڈ کراس پر مسجد کے قریب کھمبا نصب کرنے کا مسئلہ آج بھی حل نہیں ہوا۔ آج بھی احتجاجیوں نے کھمبا نصب کرنے کے لیے آگے بڑھے تو پولیس نے روک دیا اور بورڈ لگانے کی اجازت دینے سے صاف طور پر انکار کیا۔
آج صبح تحلصیلدارکی صدارت میں جالی پٹن پنچایت کے ممبران اور چیف آفیسر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ طئے کیا گیا ہے کہ اس جگہ کسی بھی طرح کا کھمبا لگانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور اسی پر عمل کرتے ہوئے آج کھمبا نصب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آج صبح قریب گیارہ بجے احتجاجی بورڈ لے کر پہنچے تو پہلے سے موجود پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ ان کے مطابق مسجد کے باہر جھنڈا نہیں بلکہ اونچائی پر دیوی نگر لکھ کر لٹکانا چاہتے ہیں ، حالانکہ وہاں اب موجود بورڈ پر روغن لگاکر دیوی نگر لکھا گیا ہے اس کے باوجود ایک کھمبے پر دوبارہ دیوی نگر لکھ کر لگانے کی کوشش کررہے تھے۔ اس دوران پولیس کے ساتھ لفظی جھڑپ بھی ہوئی، بالآخر پولیس نے احتجاجیوں سے کہا کہ ان کا جو بھی مطالبہ ہے وہ تحریری طور پر تحصیلدار اور پنچایت کو سونپیں۔ جب بورڈ نصب کرنے کی اجازت نہیں ملی تو احتجاجی جالی پٹن پنچایت دفتر پہنچے اورجالی پٹن پنچایت حدود میں جتنی بھی غیر قانونی عمارتیں ہیں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Share this post
