رپورٹ: عبدالحفیظ خان ندوی
بھٹکل02؍ جنوری 2024 : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کا 83واں سالانہ جلسہ ٹھیک دس بجے عثمان حسن ھال میں منعقد ہوا۔ جلسہ کاآغاز اسکول کے طالب علم محمد عدنان ابن عبدالرحمن نواب کی تلاوت و محمد عاطف ابن عبدالستار قاضی کی نعت پاک سے ہوا،اسکے بعد مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات جناب سعداللہ رکن الدین(سکریٹری ہائی اسکول بورڈ،انجمن حامئی مسلمین ایس ) نے پیش کئے،مہمانوں کا تعارف جناب عارف الزماں(استاد آئی یوایچ ایس ) نے پیش کیا۔
تعارف و استقبال کے بعد مہمانوں کی خدمت میں گلپوشی کی گئی۔
بعدازاں اسکول کی سالانہ رپورٹ اسکول کے صدر مدرس جناب شبیراحمد دفعدار نے پیش کی۔
مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر فضل الرحمن (پرنسپل AITM,بھٹکل ) نے طلباء سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسکول کی رپورٹ سن کر واقعی خوشی محسوس ہوئی کہ طلباء الگ الگ مقابلوں میں شرکت کرکے اسکول کا نام روشن کررہے ہیں ،ساتھ ہی طلباء کو نصیحت بھی کہ موبائل سے اپنی دوری بنائے رکھیں کیونکہ اس سے مستقبل میں نقصان ہی نقصان ہے۔
جناب وی۔ڈی۔موگیر (بلاک ایجوکیشن آفیسر ،بھٹکل)نے کہا اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن سے میرا پرانا ناطہ ہے آج سے چالیس سال قبل اسی اسکول میں دسویں جماعت کا امتحان دیاتھا اور انجمن کالج میں پی۔یو۔سی و ڈگری کی تعلیم حاصل کی جس کی بدولت میں آج اس بی۔او کے عہدے پر فائز ہوں،ساتھ ہی طلباء کو نصیحت کی اپنی توجہ پڑھائی میں مبذول رکھیں اور دسویں جماعت کے طلباء کو بھی تاکید کی امسال کا رزلٹ آپ بہتر سے بہتر لانے کی کوشش کریں۔
مہمانوں کے خطاب کے بعد مولانا امین رکن الدین(رکن انتظامی انجمن حامئی مسلمین ،بھٹکل) نے بھی طلباء وسرپرستوں سے خطاب کیا ور طلباء سے کہاآپ کے والدین ایک مقصد کے تحت اسکول میں تعلیم حاصل کرنے بھیج رہے ہیں انکا خواب ہے کہ آپ مستقبل میں ایک نیک انسان کے ساتھ ساتھ اعلی عہدوں پر فائز ہو ں ساتھ ہی دین پرعمل کرنے نمازوں کا اہتمام،تلاوت قرآن مجید کااہتمام کرنے کی تاکید کی ۔
آخرمیں صدرجلسہ جناب محمد صادق پلور (نائب صدر دوم ،انجمن حامئی مسلمین)نے خطاب کرتے ہوئے طلباء سے کہا آج علم حاصل کرنے کا مطلب صرف ڈگری ہولڈر نہیں بننا ہے،علم میں اپنی حیثیت کو بنوانے کانام علم ہے اور کہا یہ اسکول بھٹکل کا قدیم اسکول ہے اس سے فارغ شدہ طلباء آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں آپ بھی اپنے اندر یہ عزم رکھیں اور محنت سے پڑھتے ہوئے آگے بڑھیں۔
مہمانوں کےخطاب وصدارتی کلمات کے بعد طلباء کے درمیان ادبی مقابلوں کے انعامات تقسیم کئے گئے اور ادبی مقابلوں میں اول دوم انعام حاصل کرنے والوں کو جناب سید سمیر ثقاف( نائب صدر اول انجمن حامئی مسلمین ) کی طرف سے ہر گروپ میں اول نمبر پر آنے والوں کو ایک ہزار روپے اور دوم نمبر حاصل کرنے والوں کو پانچ سو روپئے دئے گئے۔
ان مقابلوں میں سریلی آواز میں نعت و غزل پڑھنے پر جناب سعداللہ رکن الدین ( سکریٹری ہائی اسکول بورڈ ) کی طرف سے عبدالسمیع بنگالی کو ایک ہزار روپے کا انعام دیا گیا،اسی کےساتھ اردو ،انگریزی،کنڑا تقاریر کے تینوں گروپ میں بالترتیب اول نمبر حاصل کرنےوالے طالب علم محمد یاسین ابن محمد سید کو مولانا فیاض ندوی ، جناب یسین عسکری اورجناب سعداللہ رکن الدین کی طرف سے ایک ایک ہزار روپے دئے گئے۔
امسال کے سینیر لٹریری جنرل چیمپئن شپ محمد یاسین ابن محمد سید نے حاصل کی تو جونیر میں محمد صومان ابن سید باشا نے یہ انعام اپنے نام کیا ۔
اسپورٹس کے انعامات کی تقسیم کے بعد امسال کے مطیع عجائب چیمپین شپ کے حقدار اے گروپ میں محمد شادب ابن اکبر رہے جنکو ایوارڈ کے ساتھ پانچ ہزار کا نقد انعام ۔اور بی گروپ میں ساحل خان ابن عباس خان چیمپین رہے انکو بھی ایوارڈ کے ساتھ تین ہزارروپئے اور سی گروپ میں محمد ساحل ابن حسین چیمپین رہے۔ انکو بھی ایوارڈ کے ساتھ دو ہزار کا انعام رہا۔
امسال اسپورٹس میں ریاستی سطح پر پول والٹ میں اسکول کی نمائندگی کرنے پر ساحل ابن عباس خان کو خصوصی انعام دیا گیا اور سال گذشتہ پول والٹ میں قومی سطح پر نمائندگی کرنے پر محمد طہ ابن حضرت علی سائیکل گار کو بھی خصوصی انعام دیا گیا ساتھ ہی اسپورٹس میں طلباء کی بہتر تربیت پر راجے صاب نپانی (استاد پی ای آئی یوایچ ایس )کوبھی خصوصی انعام سے نوازا گیا ساتھ ہی سال گذشتہ دسویں جماعت میں پڑھانے والے اساتذۃ کو اپنے اپنے مضامین میں سوفیصد نتیجہ پر(جناب شبیر دفعدار،جناب نورمحمد،جناب عارف الزماں،جناب عبدالناصر ،جناب عبدالحفیظ) انعامات سے نوازاگیا
اس موقعہ پر اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے کر سبکدوش ہونے پر انکی طویل تدریسی خدمات مولانا اشرف معلم صاحب اور جناب فاروق غنی صاحب کی شال پوشی واعزاز سے نوازا گیا۔
آخر میں سال کے بہترین طالب علم کو اسکول کا باوقار ایوارڈ وقاراسلامیہ گولڈ میڈل کی شکل میں عبدالسمیع ابن اکبر علی بنگالی کو دیا گیا اور جناب صادق پلور صاحب کی طرف سے خصوصی انعام تین ہزار روپئے دئے گئے اور رنرزاپ وقاراسلامیہ تمیم الحق ابن عبدالغنی کو دیا گیا گیا اور جناب صادق پلور صاحب کی طرف سے خصوصی انعام دوہزار روپئے دئے گئے اسی فہرست میں تیسرے رنرزاپ محمدیاسین ابن محمد سید رہے ۔
جناب عبدالحفیظ خان (استاد آئی یوایچ ایس ) کے کلمات تشکر کے بعد جلسہ اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض اسکول کےا ساتذہ جناب عبدالرشید مرزانکر و مولوی عبدالحفیظ ندوی نے انجام دیے
جلسہ میں طلباء کے ساتھ ساتھ انکے والدین بھی کثیر تعداد میں حاضررہے۔
Share this post
