بھٹکل 02؍ اکتوبر 2022(فکروخبرنیوز/عبدالحفیظ خان ندوی) ایس.ڈی.ایم.کالج ہوناور میں 30 ستمبر کو منعقدہ ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول بھٹکل کے طلباء نے مختلف کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوکر اسکول وادارہ کانام روشن کیا ہے۔
1۔ فیاض احمد ابن الیاس احمد کتور
ہیمرتھرو میں اول مقام
شاٹ پٹ میں اول مقام
2۔ نثاراحمدابن نعمان باشاہ
ڈسکس تھرو میں پہلامقام
3.محمد طہ ابن حضرت علی
پول والٹ میں اول مقام
4۔ صادق باشاہ ابن ظہیر احمد
ہیمرتھرو میں تیسرا مقام
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پرائمری کے ضلعی سطح کھیل مقابلے میں محمدنبھان ابن عبد الماجد نے ڈسکس تھرو میں پہلامقام حاصل کرکے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
اب یہ تمام طلباء میسور میں ہونے والے ریاستی کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ھائی اسکول بھٹکل کی طرف سے نمائندگی کریں گے۔
اس بہترین کامیابی پر انجمن حامئی مسلمین کے صدر ،جنرل سکریٹری وبورڈ سکریٹری ،ذمہ داران و صدر مدرس اور دیگر اساتذہ نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی بہترین کامیابی کے لئے دعاؤوں سے نوازا ہے۔
Share this post
