بھٹکل 13 مارچ 2022 (فکروخبرنیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی سرپرستی میں چلنے والا بھٹکل کا قدیم و مشہور ومعروف اسکول، اسلامیه اينگلو اردو ھائی اسکول کا( 82)باسی واں سالانه جلسه عثمان حسن ھال میں منعقد ہوا۔ جس میں سالِ گذشتہ اور امسال کے ہونہار طلباء کو وقارِ اسلامیہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ وقارِ اسلامیہ طالب علم کی جملہ کارکردگی دیکھ کر تفویض کیا جاتا ہے۔ سالِ گذشتہ یعنی سال 2021 کا ایوارڈ مفاز احمد ابن مبین احمد ائیکری اور امسال یعنی سال 2022 کا ایوارڈ عبدالحنان ابن محمد حفیظ عسکری کو دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کے طور پر سند کے ساتھ ساتھ گولڈ میڈل اور پانچ ہزارنقدی کی صورت میں دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وقاراسلامیه ایوارڈ حاصل کرنے والے طلباء نے اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اسکول انتظامیہ کی بھی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر مہمان اعزازی جناب نویدکوبٹے(رکن انتظامی بھٹکل مسلم جماعت دبئی)نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی کاونسلنگ کرکے ان کوسول سرویسز میں اگے بڑھانے کی کوشش کریں جسکے لئے دبئی جماعت سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،دوسر ے مہمان مولاناامین رکن الدین ندوی (امام وخطیب نورجمعہ مسجد،بھٹکل)نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے پروگرام کوپر خوشی کااظہار کیااورطلباء کواساتذہ، والدین کی خدمت کرنے کی ترغیب دی اورکہااس ادارے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرکے بڑےبڑے علماء بنے ہیں.
مہمان خصوصی ہریش گاونکر (ڈی،ڈی،پی،ائی کاروار)نے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اج کادور مسابقتی دور ہے،مزید کہاتعلیم حاصل کریں،ایک اچھے شہری بنیں
صدرجلسہ جناب صادق پلور (نائب صدردوم انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل)نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ خوبصورتی مجلس ہے اسلئے کہ اس پروگرام کاوالدین انتظارکرتے ہیں کہ اپنے بچے ایوارڈ لیں گے اس اسکول کی تاریخ ہے اج اپنا82 سالہ سالانہ جلسہ چل رہاہے اس اسکول سےسینکڑوں بچے فارغ ہوکر اچھے اچھے عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی بھی تعلیمی دور کویادکیااور محسن قوم عثمان حسن ماسٹرصاحب کوبھی یادکیا
واضح رہے کہ عبدالحنان ابن محمد حفیظ عسکری کی تلاوت کلام پاک و صفتین رضا ابن گلاب شاہ کی نعت پاک سے جلسہ کااغاز ہوا ،استقبالیہ کلمات جناب عبدالواجدکولا (ھائی اسکول بورڈ سکریٹری،انجمن حامئی مسلمین)نے پیش کئے اور مہمانوں کاتعارف جناب نورمحمد (انچارج ھیڈماسٹر نوائط کالونی برانچ)نے پیش کیا ۔ اس موقع پر اسکول و انجمن کاترانہ ارقم ڈانگی اور انکے ساتھیوں نے مترنم اواز میں پیش کیا،اس موقع پر اسکول کی سالانه رپورٹ جناب شبیر دفعدار (صدرمدرس اسلامیه اينگلو اردو ھائی اسکول)نے پیش کی۔
دیگر مقابلوں میں لٹریری(تقریری وتحریری) میں اول دوم سوم انعامات کے علاوہ سفلی وعلیاکے لٹریری چمپین کو بھی مهمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیااسی کے ساتھ کھیلوں میں اول دوم سوم انعامات کے علاوہ گروپ اے،بی،سی کے چمپین کوبھی،بیسٹ اٹھیلیٹ ،سوشیل ورکر کے علاوہ اسپورٹس چیمپین اے،بی،سی کو عجائب مطیع شبیرایوارڈ دس ہزارکی رقم نقد دی گئی.
اخر میں مولانااشرف صاحب معلم نے کلمات تشکرپیش کیے۔
جلسہ کی نظامت اسکول کے اساتذہ جناب عبدالرشید مرزانکر اورعبدالحفیظ ندوی نےبحسن و خوبی انجام دئیے۔
(رپورٹ : مولوی عبدالحفیظ خان ندوی)
Share this post
