بھٹکل 31؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ایک عرصہ سے اپنی خدمات انجام دینے والے ناظر کتب خانہ جناب نعیم قاضی اورمنشی (کلرک)جناب سید شریف صاحب وچپراسی جناب عبدالکریم شیخ کے اعزاز میں آج گیارہ بجے اسکول ہی میں ایک نشست منعقد کی گئی جس میں انہیں الوداعیہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
نشست کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااستقبالیہ کلمات کے بعد جناب عبدالرشید مرزانکر نے اپنے خیالات اظہارکرتے ہوئے کہا ہر ایک کی اپنی اپنی خدمات ہیں جن کانعم البدل ملنامشکل ہے اوراگلی زندگی کے لئے دعاؤں سے نوازا۔ جناب نذیر صاحب حلوے گر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا جناب سید شریف صاحب اپنے میدان کے ماہر تھے اور جناب نعیم صاحب ایک ملنسار شخص تھےاورہر ایک کی خدمت کرنا انکے بہترین اوصاف میں سے ہے،مولانااشرف معلم نے کہا ان تینوں کواللہ نے نے پناہ صلاحیتوں سے نوازاتھا ، آج ہمیں بھی ان کے اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے،جناب راجہ صاحب نے کہاسبکدوش ہونے والے تینوں حضرات نے اپنے اپنے میدان میں بہترخدمات انجام دی ہیں اور نعیم سر نے میری ذاتی زندگی میں ہر لمحہ میرے فکر رکھی۔ مولاناعبدالحفیظ خان ندوی نے کہا دنیا میں کوئی مستقل رہنے نہیں آیاہے ہرایک کوایک نہ ایک دن دنیاسے جاناہے اور دنیامیں بھی انسان کوایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوناپڑتا ہے اسکی ایک مثال اج کی الوداعی نشست ہے۔ حسن اتفاق کہ تینوں کے نام ایک ہی وزن پر ہیں اور اپنے اندر معنویت رکھتے ہیں جہاں تک سیدشریف صاحب کی بات ہے وہ ایک نرم مزاج شخص ہیں اور ڈرافٹنگ میں ان کاکوئی ثانی نہیں، جناب نعیم صاحب ایک مثالی خادم بن کر انجمن میں خدمت انجام دیتے رہے اور اساتذہ کی مددکرناسبھوں سے مسکراکر ملناانکی عادت تھی،جناب عبدالکریم صاحب بھی اپنے فرائض کوبحسن وخوبی انجام دیتے رہے، اللہ ان تمام کو بقیہ زندگی میں صحت وعافیت سے رکھے
سبکدوش ہونے والے تینوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس نشست کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس دوران سبھوں سے ملنی والی محبت کو آئندہ زندگی میں باقی رکھنے کی امید بھی دلائی۔
واضح رہے کہ جناب نعیم قاضی صاحب نے بیالیس سال انجمن میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔
Share this post
