بھٹکل : ایس ایس ایل سی امتحانات میں شرکت کا فارم پرکرنے کی دشواریوں کے حل کے لیے عنایت اللہ شاہ بندری کا مختلف اسکولوں کا دورہ

بھٹکل 18 دسمبر 2021 (فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات کے لیے پرائیویٹ طور پر فارم پرکرکے امتحانات میں شرکت کرنے والے خواہشمند طلباء کو درپیش مسائل آج مقامی جے ڈی ایس لیڈرجناب عنایت اللہ شاہ بندری کی مداخلت کے بعد حل ہوگئے۔ دراصل چند طلباء نے جناب عنایت اللہ شاہ بندری سے اس سلسلہ میں پیش آرہی دشوایوں کا تذکرہ کیا جس پرانہوں نے شہر کے مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے طلباء کے فارم پرکرنے کے مسائل کو حل کردیا ہے۔

جناب عنایت اللہ شاہ بندری میڈیا نمائندوں کے ساتھ پہلے سرکاری اردو اسکول نوائط کالونی پہنچے جہاں پر موجود ہیڈ ماسٹر سے بات چیت کے بعد طلباء کو فارم پرکرنے کی درخواست کی۔ اس کے بعد بی ای یو دیوداس سے فون کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان سے بھی درخواست کی ۔ ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ ہم اسی علاقہ کے رہائش پذیر طلباء کا فارم پرسکتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے آزاد نگر ، موسیٰ نگر، کارگیدے وغیرہ کے لڑکوں کے فارم پرکرنے کی یقین دہانی کی۔ جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے جامعہ آباد کے ہائی اسکول میں بھی پہنچ کر وہاں کے آس پاس کے طلباء کو فارم کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ اس سلسلہ میں اے بی ایچ ایس کے ذمہ داران نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلباء کو کی رہنمائی کرانے کے لیے تیار ہیں۔

مخدوم کالونی اور دیگر وہ علاقہ جہاں ایس ایس ایل سی اسکول نہیں ہے وہاں کے لڑکوں کے فارم پر کرنے کے سلسلہ میں بھٹکل بی ای او دیوداس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں شرکت کے لیے فارم پر کرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ہے ۔ جناب عنایت اللہ شاہ بندری کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو تعاون درکار ہو تو ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Share this post

Loading...