بھٹکل 04؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) آئی ایم ڈی کی جانب سے آج دوپہر سے سنیچر صبح آٹھ بجے تک بھاری بارش کی پیش گوئی کے بعد بھٹکل ، ہوناوراور کمٹہ تعلقوں کے تعلیمی اداروں میں کل 5 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق سرکاری سینئر اور جونئیر پرائمری اسکولوں اور پری گریجویٹ کالجوں کے لیے کل چھٹی رہے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان تعلقوں میں بھاری بارش کے امکانات کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور احتیاطی اقدامات کے طور پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
Share this post
