بھٹکل 02؍ اگست 2023(فکروخبرنیوز) ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لیے سد بھاؤنا منچ اور جماعت اسلامی بھٹکل کی جانب سے 4 اگست کوبروزجمعہ شام پانچ بجے رابطہ ہال میں ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں سماجی خدمات میں پیش پیش رہنےوالے تین افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع سد بھاؤنا منچ کے سکریٹری رضا مانوی نے دی ہے۔
اس پروگرام کی صدارت جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری جناب محمد کنہی صاحب کریں گے اور مہمانِ خصوصی کے طور پر بھٹکل تحصیلدار جناب تپیسوامی ، ڈی وائی ایس پی شری کانت پی ، صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، صدر رابطہ سوسائٹی بھٹکل جناب فاروق مصباح اور رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب ڈاکٹر عتیق الرحمن منیری شرکت کریں گے۔
پروگرام میں برادرانِ ملت اور برادران وطن کے کئی افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
Share this post
