بھٹکل 25؍مارچ 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں ستونوں والے فلائی اوور کے بجائے ریمپ کو منظوری دئیے جانے کے بعد شہر کے تمام مذاہب اور طبقات پر مشتمل ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے آج شام پانچ بجے ملاقات کرکے ان کے سامنے ستونوں والے فلائی اور کے فائدے اور ریمپ تعمیر ہونے کی صورت میں عوام کو ہونے والی دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بی سے زائد میمورنڈم پیش کیے گئے۔ اس موقع پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ پہلے ستونوں والے فلائی اوور کو منظوری دی گئی تھی لیکن اچانک اس کا نقشہ تبدیل کرکے اب ریمپ کی تعمیر کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس صورت میں ہوناور کی طرف سے آنے والے مسافروں کو بس اڈے تک پہنچنے کے لیے مشکلات پیش آئیں گے اور ریمپ کی وجہ سے وہ ایک طرف سے سڑک کے دوسرے طرف نہیں پہنچ پائیں گے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ ٹاؤن جنکشن پر انڈر پاس کی تعمیر لازمی ہے۔ موجودہ نقشہ کی صورت میں شہر کے پرانے علاقے یعنی ڈاؤن ٹاؤن جانے کے لیے کوئی الگ سے سڑک نہیں ہے اور انہیں دو کلومیٹر کی دوری طئے کرنی پڑے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دونوں مطالبات حل کرتے ہوئے عوام کو راحت دلائی جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ذمہ داران نے بتایا کہ ہم نے ایم ایل اے ، ایم پی اور ضلع انچارج وزیر سے بات کی ہے اور انہوں نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس بات کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ حل نہ ہونے پر انہیں لامحالہ احتجاج پر بیٹھ کر اپنے مطالبات منوانے پڑیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر نے میمورنڈم پہنچاتے ہوئلے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Share this post
