بھٹکل12؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) معہد امام حسن البناء بھٹکل کے زیر اہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کی طالبات کی درمیان بروز جمعرات دوپہر ڈھائی بجے نعتیہ مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام انجمن گرلز کالج کی پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم کی صدارت میں منعقد کیا گیا جنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اردو کے متعلق کئی ضروری باتیں سامنے رکھیں۔ الکوثر بھٹکل کی پرنسپال محترمہ نبیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بعد عصر پانچ بجے زبان کی آفتیں کے نام سے ایک کتاب کا اجراء کیا گیا جس کو مولانا ناصر سعید اکرمی نے ترجمہ کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضیا مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے اس کتاب کے موضوع کی روشنی میں خواتین کو اپنے اوقات کارآمد بنانے اور لایعنی باتوں سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے زبان کی آفتوں اور اس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا فاروق صاحب ندوی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
