بھٹکل09؍جنوری 2024(فکروخبرنیوز) حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سے ان شاء اللہ 11؍ جنوری 2024 بروز جمعرات رات ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے حنیف ویلفیرایسوسی ایشن تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع حنیف ویلیفر کے جنرل سکریٹری مولانا سید احمد ایاد ایس ایم ندوی نے دی ہے۔
انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حنیف ویلفیراپنے حدود کے بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور طلبہ کی ہمت افزائی کے لیے ہر سال تعلیمی ایوارڈ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے تعلیمی ایوارڈ کا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا تھا۔ الحمدللہ اب کی مرتبہ سال 20-2019 ، 21-2020 ، 22-2021 ، 23-2022 کے تعلیمی سال میں ممتاز نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے درمیان تعلیمی ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
اس پروگرام کے لیے بطورِ مہمانانِ خصوصی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی (قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل) اور جناب محمد یاسین محتشم (بانی ومینجینگ ڈائریکٹر محتشم اکیڈمی) شرکت کررہے ہیں۔
Share this post
