بھٹکل 30؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) حنیف ویلفیراسوسی کی جانب سے حال میں شبینہ مکتب مسجد منیری میں حفظ کی تکمیل کرنے والے تین حفاظ اور انجینئرنگ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
بروز اتوار بعد عشاء منعقدہ حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کی نشست میں مولوی حافظ عبدالعلیم بن سلیم کندنگوڑا ، حافظ معوذ ابن اسلم ولکی اور حافظ معن ابن مولانا احمد بائدہ ندوی اور انجینئرنگ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے شمویل تونسے اور مستقیم پٹیل کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری حنیف ویلفیر اسوسی ایشن مولانا سید احمد ایاد ندوی نے کہا کہ حفظِ قرآن کے سلسلہ میں ان بچوں کا آگے بڑھنا دوسروں کو بھی شوق دلائے گا۔ صرف نو ماہ کی مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ آج کل نو ماہ میں دیکھ کر قرآن مجید کا ایک ختم کرنا مشکل ہے۔ مولانا نے قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی بھی نصیحت کی۔
Share this post
