بھٹکل 18 مارچ 2023 (فکر و خبر نیوز) بھٹکل کے حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سے کل بروز اتوار بعد نماز عشاء ہونے نو بجے مسجد عمیر حنیف آباد کے احاطہ میں استقبال رمضان اور مظاہرہ قرات کے عنوان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس پروگرام میں رمضان کی اہمیت ، خصوصیات و امتیازات اور اس میں کیے جانے والے اعمال پر علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔
یہ پروگرام فکرو خبر پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مولانا سید احمد ایاد ندوی نے فکرو خبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی امام و خطیب جامعہ مسجد مخدومیہ و صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ ندوی اور نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا مفتی عبد النور ندوی شرکت کریں گے ۔
پروگرام میں مظاہرہ قرات کے لیے گجرات ، لکھنؤ اور کیرالہ سے قراء بھی تشریف لارہے ہیں۔
یہ پروگرام صدر حنیف ویلفیر مولانا الطاف بائدہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
قراء حضرات کی فہرست ملاحظہ فرمائیں۔
قاری عبدالباری فلاحی بیلگامی ( استاد تجوید و قرات دارالعلوم فلاح دارین ترکیسر گجرات )
قاری عبدالحق لاجپوری (استاذ تجوید وقرات جامعہ القرأت کفلیہ ضلع سورت گجرات )
مولانا ابرار الحق اسحاق پٹیل خان پوری
حافظ احمد بن اسحاق پٹیل خان پوری سورت (نابینا)
عبدالرحمن صدیقی فرقانی لکھنو ( نابینا)
محمد غفران صدیقی فرقانی لکھنو (نابینا)
محسن مبارک متعلم الجامعہ الکوثریہ۰ کیرلا
Share this post
