بھٹکل 03؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بڑی انتظار کے بعد آج عصر سے قبل کچھ دیر کے لیے بھٹکل کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی اور کچھ دیر کے لیے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ گرمی کی شدت کے درمیان ہلکی بارش سے درجۂ حرارت میں اچانک اضافہ ہوا اور وہ 32سے سیدھے 38تک جاپہنچا۔ بعد عصرٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم ہلکا خوشگوار ہوگیا ہے۔دراصل بھٹکل سمیت ساحلی اضلاع میں ستمبر کے مہینے سے ہی گرمی شروع ہوگئی ہے اور اس کو لے کر عوام کافی فکر مند ہیں۔ عام طو رسے اس طرح کا موسم مارچ کے شروع میں ہوتا ہے اور وہاں سے درجۂ حرارت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن ادھر ستمبر کے مہینے میں بارش نہ ہونے سے گرمی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ آج دوپہر کے بعد بادل آسمان پر چھاگئے اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی ۔ خبر لکھے جانے تک بھی بارش کے آثار نظر آرہے تھے اور امید کی جارہی تھی کہ آج رات بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
Share this post
