شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد

 

 

بھٹکل 13؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے امسال حج کے مبارک سفر پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے ایک تربیتی کیمپ جامعات الصالحات میں بروز جمعرات منعقدہ کیا گیا جس میں علماء کرام نے حج کے وعمرہ کے مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی نے حج کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے حج کی قسمیں بھی بیان کیں اور کہا کہ جب اللہ کے لیے حج کررہے ہیں تو اس کے آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے حج کیا جائے تاکہ جو اہم فریضہ ہم ادا کرنے جارہے ہیں اس میں ثواب کے اعتبار سے کوئی کمی واقع نہ ہو۔ مولانا نے اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم مسائل پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مولانا محمد شعیب ائیکری ندوی نے عمرہ کے مسائل پر تفصیلاً سے روشنی ڈالی اور اس کے آداب بھی بیان کیے۔ مولانا محمد یونس برماور ندوی نے زیارتِ مدینہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شہر ہے لہذا ہم یہاں پر پورے آداب کا لحاظ رکھیں۔ ہم سے کئی بھی طرح کوئی ایساکام نہ ہونے پائے جس سے ہمیں ثو اب سے محروم ہونا پڑے۔ مولانا شہر مدینہ کی تاریخ پر بھی مختصراً روشنی ڈالی۔ مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے اس مبارک سفر کے آداب بیان کرتے ہوئے احرام باندھنے کے مسائل اوردیگر مسائل پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر میں سب سے پہلے اپنی نیت درست کرلیں ۔ مولانا نے یہاں سے لے کر احرام باندھنے ، پورے سفر کے آداب تفصیل سے بیان کیے۔ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے نظامت کے فرائض کے دروان حج کے اور عمرہ کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Share this post

Loading...