بھٹکل :حافظ ابوبکر صدیق ابن برہان الدین النگر بنے حافظِ قرآن ، قاضیا مسجد میں منعقد ہوا تہنیتی پروگرام

بھٹکل 06؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) آج بروز پیر بعد نمازِ ظہر قاضیا مسجد میں مکتب جامعہ چوک بازار کے طالب علم حافظ ابوبکر صدیق ابن برہان الدین النگرنے حفظِ قرآن کی تکمیل کی ۔ مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے چند آیات کی تلاوت کرتے ہوئے ان کا ختم کرایا۔ مذکورہ طالب علم مولانا شہنواز صاحب کے پاس زیر تعلیم ہیں۔ صدرِ جامعہ مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی کی صدارت میں منعقد اس نورانی محفل میں صدر مدرس  مکتب جامعہ چوک بازار مولانا عبدالحسیب صاحب منا ندوی ، مولانا وصی اللہ صاحب ڈی یف ندوی مولانا ارشاد علی صاحب افریقہ نے اجلاس کی مناسبت سے اپنے احساسات کا اظہار فرمایا ۔ جلسہ میں ذمہ داران مسجد و ذمہ داران سن شائن اسپورٹس سینٹر اور اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔

Share this post

Loading...