بھٹکل03؍ ستمبر 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی حافظات میں آج چھ سالہ بچی زہوا نے بھی اپنا نام درج کرلیا ہے۔ حافظہ زہوا جناب زاہد کندنگوڑا کی بیٹی ہے جنہوں نے اپنی والدہ عفراء بنت عبدالملک بھالّی کے پاس دو سال کی مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے۔
چھ سال کی عمر میں بچی کھلینے اور کودنے کی عمر میں ہوتی ہے اور اس عمر میں دیکھ کر قرآن پڑھنا بھی مشکل ہے لیکن اس بچی نے حفظِ قرآن کی تکمیل کر سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ادارہ فکروخبر بچی اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
