اسی کے آج شام انہدامی کارروائی کے لیے شہری پولیس تھانہ کی پی ایس آئی مس ریوتی اور تحصیلدار بھاٹکر، پولیس فورس کی نگرانی میں جے سی بی لے کر جیسے ہی متعلقہ جگہ پہنچے تو اطلاع ملنے پر مقامی لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے۔ اہلِ خانہ میں بی بی حلیمہ نے فکروخبر کو بتایا کہ دو دن قبل گھر خالی کرانے کے لیے ایک نوٹس ہمیں موصول ہوا تھا اور آج تحصیلدار پولیس کے ساتھ گھر کی انہدامی کاروائی کے لیے پہنچ گئے۔ ان کے ایک اور رشتہ دارباسط خان نامی شخص نے متعلقہ حکام پر الزام لگایا کہ تحصیلدار کی جانب سے دئیے گئے نوٹس میں سروے نمبر 403پر انہدامی کارروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے لیکن یہ گھرسروے نمبر 405پر واقع ہے اور اس طرح تحصیلدار نوٹس کے خلاف انہدامی کارروائی کررہے ہیں۔ نامہ نگاروں نے جب تحصیلدار سے مذکورہ الزام کے تعلق سے سوال پوچھا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے پلو جھاڑنے کی کوشش کی کہ ہاڑی زمین پر گھر تعمیر کرنا قانون کے خلاف ہے اور اسی کی وجہ سے یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ گھر خالی کرائے جانے کے بعد جب جے سی بی گھر کے انہدام کرنے کے لیے جیسے ہی آگے بڑھی تو وہاں موجود مقامی لوگوں نے تحصیلدار سے گھر کے شیٹس نکالے جانے تک مہلت مانگی اور مہلت دئیے جانے کے بعد وہاں موجود دیگرنوجوانوں نے ساتھ دیتے ہوئے گھر کے شیٹس نکالنے میں اہلِ خانہ کا تعاون کیا ۔ اہلِ خانہ نے تحصیلدار کی جانب سے صر ف انہی کے گھر کو نشانہ بنائے جانے اور بقیہ آس پاس کسی بھی گھر کو نہ چھونے کی وجہ سے بھی یکطرفہ کارروای کا الزام لگاتے ہوئے اس کو سراسر ناانصافی قرار دیا ہے جب کہ 403سروے نمبر کے بجائے 405سروے نمبر پر کی گئی انہدامی کارروائی کو لے کر بھی عوام میں تحصیلدار کے فیصلے کے خلاف چہ میگوئیاں سننے کو ملی
مندر سے سونا چوری کے جرم میں پجاری گرفتار
سلّیا :23؍جولائی (فکروخبرنیوز)الّاکلّو کے سبرمنیا مندر کے پجاری کومندر کے دیوتاؤں کا سونا چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے مجرم کی شناخت مرلی وینکٹیش کی حیثییت سے کر لی گئی ہے جو کہ سبرمنیا مندر میں پجاری کی حیثیت سے کام کر رہا تھا چوری کی واردات پیش آنے کے بعد اچانک اس کا اپنے خاندان کو لیکر بنگلور سفر کرنے کی وجہ سے وہ شک کے گھیرے میں آگیا ، پولس نے اپنی کاروائی کرتے ہوئے ۲۲ جولائی کو اس کے رشتہ دار کے گھر سے دھر دبوچنے میں کامیاب ہوگئی ،تفتیش کے دوران پجاری نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ اس نے یہ چوری اس لئے انجام دی تاکہ وہ اس سونے کو بینک میں رکھ کر فائدہ حاصل کر سکے بتایا جا رہا ہے کہ اس کی جملہ مالیت 1.9لاکھ ہے
لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات بنا نے والاشخص گرفتار
کاسرگوڈ :23؍جولائی (فکروخبرنیوز) خاتون سے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے جسمانی تعلقات اُستوار کرنے کے بعد حاملہ بنا نے کے جرم میں ایک شخص کی گرفتاری کی واردات پیش آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے مجرم کی شناخت آصف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے بتایا جارہا کہ مذکورہ شخص چینگلا کی رہنے والی ایک عورت کو جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے ہوئے تھا پھر جب اس کے حاملہ ہونے کی خبر سنی تو وہ دھوکہ دے کر شادی کرنے سے انکار کر دیا لڑکی نے رپورٹ میں اس بات کا بھی خلاصہ کیا ہے کہ مذکورہ شخص نے کئی بار منگلور اور دوسری جگہ لے جاکرجسمانی تعلقات بنائے رکھا۔معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
Share this post
