بھٹکل 27؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز) گلشنِ اطفال جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے آن لائن اذان مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ مقابلہ 26 اپریل سے شروع ہوچکا ہے جو 29 اپریل تک جاری رہے گا۔
یہ مقابلہ دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ A میں 11 سال سے 15 سال تک اور گروپ B میں سات سال سے 10 سال تک کے عمر کے بچے شریک ہوں گے۔ اس کے شرائط میں یہ ہے کہ مساہم شہر بھٹکل میں مقیم ہو۔ ویڈیو کے شروع میں اپنا تعارف کرے ، فجر کی اذان کا مقابلہ ہوگا ، تمام ویڈیوز یوٹیوب پر نشر کی جائیں گی ، دو سے تین منٹ کی ویڈیو ہوگی ، مساہمین اپنی ویڈیو بغیر ایڈٹ کیے بھیج دیں۔
اپنی ویڈیوز مندرجہ ذیل نمبر پر بھیجیں۔ 6362322856
Share this post
