بھٹکل 11؍ فروری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے سولہ گرام پنچایتوں میں سے آٹھ گرام پنچایتوں میں آج صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اطلاعات کے مطابق سولہ میں سے چھ پر کانگریس کے حمایتی صدر بن سکے اور ایک میں آزاد امیدواراور بقیہ پر بی جے پی حمایتیوں نے صدر بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ہیبلے پنچایت کے بارے میں ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر کانگریس کی اکثریت کا دعویٰ تھا لیکن صدر اور نائب صدر دونوں بی جے پی کے حامی بتائے جارہے ہیں۔ یہاں پر صدر کے عہدے پر کپا منگلا گونڈا صدر اور مادیوی ماستیا نائک نائب کے عہدے پر فائز ہوئیں ہیں۔
کل بروز جمعہ بقیہ آٹھ پنچایتوں کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات ہوں گے۔
Share this post
