بھٹکل 09؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) یہاں کے تعلقہ اسپتال کے لیے نئی ایمبولنس کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوویڈ مریضوں کے ساتھ دیگر مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچنے کے لیے اس مفت ایمبولنس سرویس کو شروع کیا گیا ہے۔
تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر سویتا کامتھ نے بتایا کہ ہمارے پاس دو ایمبولنس موجود ہیں، ایک زچہ بچہ کے لیے خاص ہے تو دوسری مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ہے، اب ہمیں مریضوں کو اسپتال لانے کے لیے ایک ایمبولنس کی ضرورت ہے جو رکن اسمبلی نے پوری کردی ہے۔
Share this post
