بھٹکل 21؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز) یہاں رنگن کٹے کے قریب ایک مکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ گھر والوں کو دیگر افراد کی کوششوں کے بعد گھر سے نکالنے میں کامیابی ملی لیکن گھر کی سبھی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی۔ یہ واقعہ آج صبح قریب دس بجے پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ کچن روم سے اٹھنے والا دھواں بڑی تیزی کے ساتھ گھر کے دیگر حصوں میں بھی پھیل گیا۔ خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور اس کے بعد وہاں موجود لکڑیوں میں آگ لگی جس کے بعد گھر میں دھواں پھیل گیا۔
۔ کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ گھر میں ڈینٹیل مشین ، الیکنرانک اشیاء سمیت دیگر قیمتی اشیاء آگ کی نذر ہوگئی۔
Share this post
