بھٹکل میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز

بھٹکل:02اکتوبر2019(فکروخبرنیوز) آج 02 اکتوبربابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے ،ملک بھر میں گاندھی جینتی کے موقع پر مختلف پروگرامات کا انعقاد کر گاندھی کو یاد کیا جا تا ہے ، گاندھی جی نے اپنی ذندگی میں صفائی ستھرائی کو بہت ذیادہ اہمیت دی تھی آج ان کے اس صفت کو یاد کرتے ہوئے بھٹکل کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سمیت اسکول کالجس میں بھی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، سرکاری اسپتال میں سوچھتا ابھیان کو لے کر ایک پروگرام کا بھی اانعقاد کیا گیا ،سرکار اسپتال میں رکن اسمبلی نے سوچھتا ہی سیوا پروگرام کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا ، جس کے بعد سرکاری اسپتال کے اسٹاف سرکاری افسران، یہاں کے ایم ایل اے سنیل نائیک سمیت سماجی کارکنان نے بھی اسپتال کے احاطہ میں صفائی کی ،  ، اس موقع پر تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، بی ای او منجی ، بلدیہ چیف آفسر دیوراج، جالی پنچایت چیف افسروینو گوپال شاستری،جناب کے ایم اشفاق ، سماجی کارکن فیاض ملا وغیرہ موجود تھے

Share this post

Loading...